- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 93 افراد جاں بحق، تعداد 4746 ہوگئی
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے جب کہ 93 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 98 ہزار 352 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 87 تک جاپہنچی۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 94 ہزار 528، پنجاب 81 ہزار 317، خیبر پختونخوا 28 ہزار 116، بلوچستان میں 10 ہزار 814، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 561 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار 342 ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسز سے زیادہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ ملک میں مزید ساڑھے چار ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 996 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 93 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 746 ہو گئی۔
پنجاب میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد سندھ سے کم ہے تاہم اس صوبے میں اس وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے، پنجاب میں کورونا سے ایک ہزار 871 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، سندھ میں ایک ہزار501، خیبرپختونخوامیں ایک ہزار 20، اسلام آباد میں 134، بلوچستان میں 123، آزاد کشمیرمیں 35 جب کہ گلگت بلتستان میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔