- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
نودریافت مکڑی کو بیٹ مین ولن کے ’جوکر‘ کا نام دیدیا گیا
ہیلسنکی، فن لینڈ: سائنسدانوں کے فطرت کے کارخانے میں دریافت ایک نئی مکڑی کو جوکر کا نام دیا ہے جو ایک مشہور فلم سیریز کے خطرناک مرکزی وِلن کے اصل نام پر رکھا گیا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ مکڑی پر سرخ اور سفید رنگ نمایاں ہے اور جوکر پوری فلم میں انہی دو رنگوں کے میک اپ میں دکھائی دیتا ہے۔ یہ کردار 2019 میں واکین فینکس نے ادا کیا تھا جبکہ اس سے قبل ہیتھ لیدر جوکر بنتے رہے تھے اور اپنی خوفناک آنکھوں کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے تھے۔
.واضح رہے کہ یہ مکڑی اس جینس سے تعلق رکھتی ہے جس کی ایک قسم (نوع) کو پہلے ہی راک فنکار لاؤ ریڈ کا نام دیا تھا اور یہ فنکار سیاہ لباس پہنتا اور کبھی کبھار مسکراتا تھا۔
یہ مکڑی ایران میں دریافت ہوئی ہے جسے لوریڈا فینکسائی کا سائنسی نام دیا گیا ہے۔ اس جینس کی مکڑی کی چار اقسام ہیں اور آخری قسم ایران سے ملی ہے۔ ایل فینکسائی کے نر مکڑے پر شوخ سرخ اور سفید رنگ ہوتے ہیں اور سائنسدانوں نے اسے دیکھتے ہیں فلم کےکردار جوکر کو یاد کیا۔ اگرچہ اس کی لمبائی صرف 8 ملی میٹر ہے لیکن کسی آلے کے بغیر اس کے دونوں رنگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
فِن لینڈ کی یونیورسٹی آف ٹورکو میں ڈاکٹریٹ کے طالبعلم علی رضا زمانی اور ان کے ساتھیوں نے جس نئی مکڑی کو دیکھا ہے وہ ’ایرسڈائی‘ فیملی سے تعلق رکھتی ہے جنہیں مخمل جیسے بالوں کی وجہ سے مخملی مکڑیاں کہا جاتا ہے۔ ان مکڑیوں کی بعض بہت دلچسپ عادات پائی جاتی ہیں یعنی گھر بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں اور ایک دوسرے کےبچوں کا خیال بھی رکھتی ہیں۔
لیکن یاد رہے کہ یہ اسے دیکھنا محال ہے اور یہ مکڑی سال میں تین ہفتے کے لئے باہر آتی ہے اور بقیہ وقت زمین کے اندر گزارتی ہے۔ نرمکڑے اکتوبر سے نومبر تک خوراک کی تلاش میں باہر نکلتے ہیں۔ لیکن اس دریافت کے بعد ماہرین کو مادہ مکڑی کی تلاش ہے جو بہت مشکل سے باہر آتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔