ملک میں کورونا وبا سے ہلاکتیں 5 ہزار سے زائد ہوگئیں، 2 لاکھ 42 ہزار وائرس کا شکار

ویب ڈیسک  جمعرات 9 جولائی 2020
ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 554 ہے (فوٹو: فائل)

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 554 ہے (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 100 سے زائد ہلاکتوں کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 33 ہوگئی جب کہ دو لاکھ 42 ہزار 766 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 ہزار 333 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 14 لاکھ 91 ہزار 437 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 359 کیسز رپورٹ ہوئے، تاحال کورونا کے مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 766 ہے جس میں سے فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 554 ہے اور ایک لاکھ 46 ہزار 491 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 99 ہزار 362 ہوگئی ہے، پنجاب میں 84 ہزار 587، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 52 ، بلوچستان میں 11 ہزار 52 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 731 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 605 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 459 افراد اس مرض سے متااثر ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں طبعیت خراب ہونے پر کورونا کا شکار مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 33 ہو گئی۔

پنجاب میں ایک ہزار 955 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 54 ، اسلام آباد میں 142 ، بلوچستان میں 124 ، گلگت بلتستان میں 31 جب کہ آزاد کشمیر میں 40 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔