کبڈی ورلڈ کپ پاکستانی مینز ٹیم فائنل میں جبکہ خواتین ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

پاکستان کی مینز کی ٹیم نے امریکا کو 33 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا


ویب ڈیسک December 11, 2013
پاکستان کی مینز کی ٹیم نے امریکا کو 33 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے شکست دی فوٹو: اے ایف پی/فائل

کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے مقابلوں میں پاکستان کی مینز ٹیم نے امریکا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستانی کڑیوں کو بھارتی ناریوں نے سیمی فائنل میں مات دے دی۔

بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے مقابلوں میں پاکستان کی مینز ٹیم نے امریکا کو 33 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ بھارت کی ویمنز ٹیم نے پاکستانی کڑیوں کو 16 کے مقابلے میں 46 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مینز ٹیم 14 دسمبر کو فائنل کے لئے میدان میں اترے گی جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے پاکستان کی ویمنز ٹیم کا کل ڈنمارک سے سامنا ہوگا۔

مقبول خبریں