این ڈی ایم اے کے تعاون سے کراچی میں بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی شروع

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2020
ایف ڈبلیو او کے 50 سے زائد ڈمپرز اور کرینیں نالوں سے کچرا نکالنے میں مصروف ہیں۔ فوٹو : فائل

ایف ڈبلیو او کے 50 سے زائد ڈمپرز اور کرینیں نالوں سے کچرا نکالنے میں مصروف ہیں۔ فوٹو : فائل

کراچی: شہر قائد میں این ڈی ایم اے کے تعاون سے بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے تعاون سے کراچی میں بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا۔ پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں گجر نالے کا کچرا نکالنے پہنچ گئیں۔

اس ضمن میں ایف ڈبلیو او کے 50 سے زائد ڈمپرز اور کرینیں کام میں مصروف رہیں جب کہ نالوں سے نکالا گیا کچرا فوری طور لینڈ فِل سائٹ پر منتقل کرنے کا عمل بھی جاری رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔