دیر میں سرحد پار سے فائرنگ، ایف سی کا ایک جوان شہید 2 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 5 اگست 2020
حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

دیر: خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے بھاری ہتھیاروں کی  فائرنگ کی گئی کے نتیجے میں ایف سی کاایک جوان شہید اور 2زخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔ مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے دیر میں پاکستانی شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑمیں سرحد پارفائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے حملے ہوچکے ہیں جن میں پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

چند روز قبل بھی باجوڑ میں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسزپر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔