طوفانی بارشوں سے نائی گج ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، دادو کے 12 دیہات بری طرح متاثر

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 اگست 2020
ڈیم کے نزدیک سیلابی پانی کو روکنے کے لیے بنایا گیا بند ٹوٹنے سے دادو کے 12 دیہات متاثر ہوگئے ہیں۔ (فوٹو، فائل)

ڈیم کے نزدیک سیلابی پانی کو روکنے کے لیے بنایا گیا بند ٹوٹنے سے دادو کے 12 دیہات متاثر ہوگئے ہیں۔ (فوٹو، فائل)

دادو: طوفانی بارشوں کے باعث نائی گج ڈیم کو نقصان پہنچنے سے ضلع دادو کے 12 دیہات بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  حالیہ طوفانی برسات سے نائی گج ڈیم میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کو روکنے کے لیے بنایا گیا بند ٹوٹ گیا جس کے باعث ضلع دادو کے 12 دیہات بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان ، آرمی انجینئر سمیت موٹر بوٹ اور آرمی میڈیکل ٹیمیں دادو کے دیہات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی امداد اکے لئے پہنچ گئی ہیں۔  پاک فوج کے انجینئر موٹربوٹس کےذریعےریسکیو کے لئے پہنچے ہیں اور آرمی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کررہی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔