غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 9 اگست 2020
واقعے کی اطلاع پڑوسیوں نے فون فائیوکو دی،بوٹ بیسن پولیس نے ملزم حسنین قمر کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکرلیا۔ فوٹو: ایکسپریس

واقعے کی اطلاع پڑوسیوں نے فون فائیوکو دی،بوٹ بیسن پولیس نے ملزم حسنین قمر کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکرلیا۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میرین ڈرائیو اپارٹمنٹ میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کلفٹن بلاک ٹو میرین ڈرائیو اپارٹمنٹ میں ملزم حسنین قمر نے فائرنگ کرکے 19 سالہ بہن نورالہدیٰ کو قتل کردیا فائرنگ کی آواز سن کر میرین ڈرائیو اپارٹمنٹ کے رہائشی جمع ہوگئے جنھوں نے واقعے کی اطلاع 15 مدد گار پولیس کو دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم حسنین قمر کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ بوٹ بیسن پیر شبیر کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ملزم سرکاری محکمے میں ملازمت کرتا اور غیر شادی شدہ ہے ملزم متضاد بیان دے رہا ہے۔

ایس آئی او بوٹ بیسن حق نواز کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ مقتولہ کی محلے کے نوجوان سے دوستی تھی جس پر اس نے کئی بار روکا اور بات پر اس کا اپنی بہن سے کئی بار جھگڑا بھی ہوا تھا ہفتے کو نورالہدیٰ کو دوست کے ساتھ دیکھ کر طیش میں آکر فائرنگ کرکے اسے موت کی نیند سلادیا، ایس آئی او کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔