مسجد وزیرخان میں ناچ گانے کے ذمے داروں کو فوری گرفتار کیا جائے، چوہدری برادران

ویب ڈیسک  اتوار 9 اگست 2020
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے مسجد وزیر خان معاملے میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ (فوٹو، فائل)

چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے مسجد وزیر خان معاملے میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ (فوٹو، فائل)

 لاہور: مسجد وزیر خان میں گانے کی ویڈیو فلمانے کے معاملے پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری برادران نے کہا ہے کہ صدافسوس ابھی تک اس کا ارتکاب کرنے والے آزاد ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے نے کہا کہ اسلام کے نام پر لاکھوں قربانیاں دے کر یہ ملک کیا اس لیے قائم کیا گیا تھا کہ یہاں مساجد میں رقص و سرود ہو؟ مساجد میں کتنی دیدہ دلیری سے ناچ گانا ہو رہا ہے جو کہ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو کی فلم بندی کا نوٹس لے لیا

پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کے تمام ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔انہیں قرار واقعی اور مثالی سزا دی جائے۔اس سانحے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔

 پس منظر جاننے کے لیے یہ لنک دیکھیے: صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پھٹ پڑا

چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہا  سرعام ایسا کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کو ابھی تک پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کی قبیح حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔افسوس صد افسوس، مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔