- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
کرنٹ سے ہلاکتوں کے مقدمات سی ای او کے الیکٹرک سمیت حکام کیخلاف درج کرنے کا حکم
کراچی: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایک منٹ کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
کےالیکٹرک کےسی ای او مونس علوی اور چئیرمین نیپرا عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کے الیکٹرک عابد زبیری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بجلی چوری ہے۔
چیف جسٹس کا برہمی کا اظہار
چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی، کیا آپ یہ بتانے آئے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ چوری کی وجہ سے ہو رہی ہے، آئندہ آپ کے منہ سے یہ بات نہ سنوں، شہر میں ایک منٹ کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے چاہیے، بجلی بند نہیں ہوگی اگر ہوگی تو کے الیکٹرک کے گھروں اور دفاتر کی ہوگی، میں ابھی کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرتا ہوں، چئیرمین نیپرا بتائے کہ اس کا متبادل کیا ہے، آپ لوگ کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے، کے الیکٹرک کی ساری انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے، پیسہ یہ ہم سے سو گنا لیتے ہیں اور میٹیریل سستا لگایا ہے۔
نیپرا کا موقف
چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ ہم کارروائی کرتے ہیں لیکن کے الیکٹرک نے اسٹے (حکم امتناع) حاصل کر رکھے ہیں۔
کے الیکٹرک موقف
سی ای او کے الیکٹرک نے بتایا کہ ہم نے دس سال میں ڈھائی ارب روپے انویسٹ کیے اور ایک ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔
لندن میں کیا ہوا
چیف جسٹس گلزار احمد نے سی ای او مونس علوی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ صرف باتیں کرتے ہیں کام نہیں کرنا، معلوم ہے جب چھوٹے چھوٹے گھروں میں رات میں بجلی بند ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے، عورتیں بددعائیں دیتی ہیں آپ لوگوں کو، تمام وصولیاں کراچی والوں سے کرلی گئی ہیں، کے الیکٹرک کا مکمل آڈٹ ہونا چاہیے، پتہ چلے کیا کمایا کیا حاصل کیا، سی ای او کے الیکٹرک کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، جہاں جہاں غفلت ہے مقدمات درج کیے جائیں،آپ پوری دنیا میں ڈیفالٹر ہیں آپ کے ساتھ لندن میں کیا ہوا، وہاں تو آپ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور گردن دبوچ کر پیسے لئے گئے۔
حکم نامہ جاری
سپریم کورٹ نے حکم نامہ جاری کیا کہ کرنٹ لگنے کا مقدمہ کے الیکٹرک حکام کیخلاف درج کیا جائے، آئندہ ایسا کوئی بھی واقعہ ہو تو سی ای او سمیت تمام حکام کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، جہاں جہاں غفلت ہے مقدمات درج کیے جائیں۔
سسٹم تباہ کردیا
چیف جسٹس نے کہا کہ بجلی کا کوئی نہ کوئی فالٹ ہوتا ہے تو بندا مرتا ہے ، ابھی 21 لوگ مرے ہیں، آپ کے غیر ملکی مالکان ہمیں غلام سمجھتے ہیں،وہ پاکستانیوں کو کچرا سمجھتے ہیں، ان کے نزدیک ان کے تو اونٹ کی قیمت بھی پاکستانی سے زیادہ ہے، جب سے کے الیکٹرک نے ٹیک اوور کیا ہے سسٹم کو تباہ کردیا ہے، یہ کون ہوتے ہیں کہنے والے کہ کراچی والے بجلی چوری کرتے ہیں ؟ آپ غریب آدمی کو بیس ہزار کا بل بھیج دیتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔