اٹلی میں مرغے کی بانگ پر مالک کو بھاری جرمانہ

ویب ڈیسک  بدھ 12 اگست 2020
مرغے کی صبح بجے بانگ پر پروسی نے مجسٹریٹ کے پاس شکایت کردی، فوٹو : فائل

مرغے کی صبح بجے بانگ پر پروسی نے مجسٹریٹ کے پاس شکایت کردی، فوٹو : فائل

روم: اٹلی میں صبح سویرے بآواز بلند بانگ دینے والے مرغے کے 83 سالہ مالک پر شہریوں کی نیند میں خلل ڈالنے کے جرم میں 166 یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق اٹلی کے ایک ٹاؤن کاسٹیراگا ویڈرادو میں صبح صبح مرغے کی بانگ سے پریشان شہری نے اپنے پڑوسی کی شکایت مقامی مجسٹریٹ کے پاس کی جس پر مرغے کے مالک 83 سالہ بزرگ انجیلو بولیٹی پر 166 یورو (پاکستانی 33 ہزار روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

انجیلو بولیٹی نے ہمسائیوں کی شکایت پر مرغے ’’کارلینو‘‘ کو اپنے دوست کے حوالے کردیا تھا تاہم دوست کے شہر سے باہر جانے کے باعث مرغے کو چند دنوں کے لیے واپس لانا پرا تھا اور پہلے ہی روز مرغے نے 4 بجے بانگ دیدی جس پر پڑوسی شکایت کردی۔

اٹلی کے مقامی قانون کے تحت پالتو جانوروں کو پڑوسیوں کے مکانات سے کم از کم 32.8 فٹ دور ہونا چاہیے اور اس کی خلاف ورزی پر 200 ڈالر تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔