95 سالہ امریکی نے سائیکل پرایک لاکھ میل کا سفرمکمل کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 اگست 2020
95 سالہ باب چند روز قبل سائیکل پر ایک لاکھ میل کا سفر طے کرچکے ہیں۔ فوٹو: یو پی آئی

95 سالہ باب چند روز قبل سائیکل پر ایک لاکھ میل کا سفر طے کرچکے ہیں۔ فوٹو: یو پی آئی

کیلیفورنیا: 95 سالہ امریکی بزرگ نے سائیکل پر ایک لاکھ میل کا سفر طے کرلیا ہے جو ان کے عزم وہمت کی ایک مثال ہے۔

کیلیفورنیا کے رہائشی باب میٹیویئر کو ان کے پڑوسی ’بائیسکل باب‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ 1990 کے عمرمیں وہ اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوگئے تھے اور اب تک روزانہ ایک طویل سفرسائیکل پرطے کرتے ہیں۔ اس ہفتے منگل کے روز انہوں نے سائیکل پر اپنے سفر کے ایک لاکھ میل پورے کئے تو ہر خاص و عام نے اس موقع پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور جشن منایا۔

یہ چھوٹی سی تقریب سانتا ماریہ میں منعقد ہوئی جہاں ان کے دوست اور پڑوسی موجود تھے۔ 1990 کے بعد سے باب روزانہ سائیکل چلاتے ہیں اور کم ازکم نومیل یا 16 کلومیٹر کا سفرطے کرتے ہیں۔ انہیں سائیکل چلانے کا جنون ہے خواہ بارش ہو یا برفباری وہ ہر روز ایک نئے عزم کے ساتھ سائیکل چلاتے ہیں۔

اس اہم موقع پرباب نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ میل کا فاصلہ طے کرکے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سائیکلنگ ان کی بہترین صحت کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ دن آرام کرکے دوبارہ سائیکل پر سفر کا آغاز کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔