وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف ایک اور نیب کیس کھل گیا

نیب نے ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو لاہور منصوبہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا


ویب ڈیسک August 21, 2020
نیب نے ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو لاہور منصوبہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا

غیر قانونی شراب لائسنس کیس کے بعد نیب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری شروع کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شکایت درج ہونے پر نئی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ان پر صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کا الزام ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شراب لائسنس کیس؛ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جواب جمع کرادیا

نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے مبینہ من پسند ٹھیکیدار کو دیئے جانے والے منصوبوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر سرکاری محکموں سے طلب کرلیا گیا ہے جب کہ نیب نے ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو لاہور منصوبہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا، منصوبہ 2.5 کروڑ کی لاگت سے شروع ہو کر 8 کروڑ تک پہنچ گیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائنسس کیس میں نیب میں پیش ہو کر اپنا جواب جمع کروایا تھا۔