اسراء بلجیک سے متعلق ٹوئٹ پر تنقید کرنے والے کو ارمینا خان کا کرارا جواب

ویب ڈیسک  اتوار 20 ستمبر 2020
ترکش اداکارہ سے ملاقات کی خواہش کرنے پر آپ کو اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے ؟ اداکارہ ارمینہ خان۔ فوٹو: فائل

ترکش اداکارہ سے ملاقات کی خواہش کرنے پر آپ کو اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے ؟ اداکارہ ارمینہ خان۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ترک اداکارہ اسراء بلجیک سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ پر تنقید کرنے والے شخص کو اداکارہ ارمینا خان نے کرارا جواب دیکر خاموش کرا دیا۔

مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار جاود چتن گنر حال ہی میں پاکستان آئے تھے تاہم اُن کی واپسی سے متعلق انعم رضا نامی صارف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اب وہ واپس اپنی سرزمین پر پہنچ چکے ہیں۔ صارف کی ٹوئٹ پر اداکارہ ارمینا خان بھی خاموش نہ رہیں۔

https://twitter.com/AnamRazaBkt/status/1307379948357849090

ارمینہ خان نے اپنی ٹوئٹ میں اداکارہ اسراء بلجیک سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اُن سے محبت کرتی ہوں۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1307410385771859970

اداکارہ کی ٹوئٹ پر عمار نامی صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آپکی پھوپھی کی بیٹی ہے وہ؟ اب بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والی مثال نہیں دیں گی؟ مطلب کچھ بھی‘‘۔ صارف کی تنقید پر ارمینہ خان بھی چپ نہ رہیں۔

انہوں نے بھی فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے ؟ وہ کیا آپ کی پھپھو کی بیٹی ہے جو اتنی آگ لگ رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔