کے الیکٹرک نے شہریوں کومزید تنگ کرنا شروع کردیا؛ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری

ویب ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2020
ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں مسلسل کمی کے باعث پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی، ترجمان کے الیکٹرک: فوٹو: فائل

ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں مسلسل کمی کے باعث پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی، ترجمان کے الیکٹرک: فوٹو: فائل

 کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے موسم میں بھی شہرکے متعدد علاقوں میں 3 سے 12 گھنٹے کی اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی۔

ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، لیاری، صدر، اولڈ سٹی ایریا، میں 6 سے 9 گھنٹے بجلی غائب،  پی ای سی ایچ ایس، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، اسکیم 33 میں 3 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈںگ جب کہ کورنگی، اورنگی، گڈاپ، سُرجانی، ملیر، لانڈھی، لیاقت آباد، نیو کراچی، بلدیہ، کیماڑی سب سے زیادہ متاثرہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں مسلسل کمی کے باعث پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی، گیس پریشرمیں کمی کے باعث چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا، گیس پریشرکی بحالی کے ساتھ صورتحال بہتر ہوجائیگی اوراس حوالے سے کے الیکٹرک اورایس ایس جی سی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔