گوجرانوالہ میں ایک ہی دن 2 بچے اور ایک بچی زیادتی کا شکار

ویب ڈیسک  بدھ 23 ستمبر 2020
عبدالواحد اور عبدالعیز کو دوکانداروں نے جبکہ نور النساء کو محلے دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا. پولیس۔ فوٹو:فائل

عبدالواحد اور عبدالعیز کو دوکانداروں نے جبکہ نور النساء کو محلے دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا. پولیس۔ فوٹو:فائل

گوجرانوالہ: شہر میں ایک ہی دن میں دو بچے اور ایک بچی درندگی کا نشانہ بن گئی۔

پولیس حکام کے مطابق گوجرانوالہ میں کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا اور صرف ایک ہی دن میں 2 بچے اور ایک بچی درندگی کا نشانہ بن گئی، تاہم پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیادتی کے واقعات اروپ، سبزی منڈی اور ایمن آباد کے علاقوں میں پیش آئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی

پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم ذیشان ایک دوکاندار ہے اور اس نے مبینہ طور پر 10 سالہ عبدالواحد، جب کہ ملزم اصغر بھی دوکاندار اور اس نے 10 سال عبدالمعیز کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جب کہ اور تیسرا ملزم ارشد جو بچی کا محلے دار ہے اس نے 8 سال نورالنساء کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔