وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلزسٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 23 ستمبر 2020
وزیراعظم نے ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم کی منظوری دے دی، اور وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا، وزیراعظم آفس۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نے ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم کی منظوری دے دی، اور وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا، وزیراعظم آفس۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلز کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلز کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم آفس نے وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے تمام کمپلینٹ سیلز کا ایک مرکزی نظام بنانے اور مختلف شکایتی سیلز کے ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی دی ہے۔ ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے۔ اس اقدام سے شکایات درج کروانے کا نظام مستحکم ہوگا۔

وزیراعظم آفس سے جاری  بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی ہر قسم کی شکایات میرٹ پر حل کی جائیں گی،عوام کے مشکلات اور شکایات کو حل کرنے کے لیے موثر نظام کی تشکیل میں مددگار ہوگا۔ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگاہی میسر ہو گی، جب کہ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام موثر ثابت ہو گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔