ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 24 ستمبر 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 799نئے کیسز رپورٹ  ہوئے فوٹوفائل

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 799نئے کیسز رپورٹ ہوئے فوٹوفائل

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 388 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 799 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 799نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 8 ہزار 217 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 388 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 94 ہزار 392 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 437 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 845 ، پنجاب میں98 ہزار 686 خیبرپختونخوا 37 ہزار 470 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 288، بلوچستان میں 14 ہزار 765 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 591 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 572 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔