نوجوان نے جان پر کھیل کر مارخور کو دریا میں ڈوبنے سے بچا لیا

ایسے رضاکاروں کو سلام پیش کرتے، چیئرمین پاکستان ہلال احمر کے پی کے


ویب ڈیسک September 25, 2020
نوجوان نے دریائے چترال میں گرنے والے مارخور کو اپنی جان پر کھیل کر ڈوپنے سے بچایا۔ (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: ڈوپتے ہوئے مارخور کو جان پر کھیل کر بچانے والے نوجوان نے انسانیت کی اعلی مثال قائم کردی.

ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے چترال میں مارخور گرپڑا جسے بچانے کے لیے نوجوان رضاکار نے چھلانگ لگا دی اور اسے ڈوپنے سے بچا لیا۔

ترجمان پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے بتایا ۔چترال کے مقام شہر شام میں مارخور پانی پیتے دریا میں گرگیا تھا۔ مارخور کی جان بچانے پر چئیرمین پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ محمد حامد خان نے نوجوان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہلال احمر ایسے رضاکاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔

content.jwplatform.com