- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
ملکہ برطانیہ کا شادی کا جوڑا نمائش کے لیے پیش
لندن: ملکہِ برطانیہ ایلزبتھ دوم کا وہ یادگار اور دیدہ زیب لباس جو اُن کی پوتی شہزادی بیٹرس نے بھی اپنی شادی پر پہنا تھا اب عوام کے لیے ونڈسر پیلس میں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادی بیٹرس نے رواں سال جولائی میں اپنی شادی کی سادہ سی تقریب میں اپنی دادی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کا وہ لباس پہنا تھا جو ملکہ برطانیہ نے پہلی بار 1962 میں پہنا تھا اور 58 سال بعد پوتی نے پہنا۔ اس لباس کی تاریخی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لباس کو نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔
اس لباس کو ونڈسر پیلس میں نمائش کے لیے رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس لباس کو برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ میں منفرد حیثیت حاصل ہوگئی ہے کیوں کہ یہ ملکہ برطانیہ کا واحد لباس ہے جو ان کی پوتی نے عروسی جوڑے کے طور پر استعمال کیا۔
ملکہ کے لیے یہ لباس معروف برطانوی فیشن ڈیزائنر نورمن ہارٹنیل سے تیار کرایا گیا تھا جس میں خالص ریشم استعمال ہوا تھا اور چاندی کی کڑھائی سے لباس کو چار چاند لگائے گئے تھے اس لباس کی ایک اور خاص بات اس پر ڈیزائنر نورمن کے دستخط ہونا بھی ہے۔
94 سالہ ملکہ برطانیہ نے یہ لباس صرف دو بار زیب تن کیا پہلی مرتبہ 1962 میں لندن میں انگریزی فلم “لارنس آف عربیہ” کے پریمیئر شو میں شرکت کے موقع پر اور دوسری بار 1967 میں برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر پہنا تھا۔
شہزادی بیٹرس نے اپنی دادی ملکہ برطانیہ سے یہ لباس ادھار لیا اور معمولی سی ترمیم کے بعد اپنی شادی کے روز پہنا، اس موقع پر شہزادی نے سر پر وہ تاج بھی سجایا جو ملکہ نے 1947 میں شہزادہ فلپ کے ساتھ اپنی شادی کے موقع پر پہنا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔