خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کے ایما پر دیا ہوگا، آصف زرداری

ویب ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2020
خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے، سابق صدر۔ فوٹو : فائل

خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے، سابق صدر۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کے ایما پر دیا ہوگا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے (ن) لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کے ایما پر دیا ہوگا، خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے تاہم اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے کیسز بنتے رہتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں، خواجہ آصف

واضح رہے کہ چند روز قبل ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آصف زرداری کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی، بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے اور آج بھی ان پر تحفظات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔