پاکستان سے ٹیسٹ بنگلادیشی بورڈ آئی سی سی کے فیصلے کا منتظر

بنگلادیشی ٹیم کو اپریل میں دوبارہ کراچی آنا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوگیا۔


Sports Reporter October 15, 2020
بنگلادیشی ٹیم کو اپریل میں دوبارہ کراچی آنا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوگیا۔ فوٹو:فائل

پاکستان میں ملتوی ہونے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ کے حوالے سے بنگلادیشی بورڈ آئی سی سی کے فیصلے کا منتظر ہے۔

بنگلادیش نے راولپنڈی میں پہلا میچ جیت لیا تھا، دوسرے کے لیے بنگلادیشی ٹیم کو اپریل میں دوبارہ کراچی آنا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوگیا،پی سی بی نے ستمبر 2022 تک جو مجوزہ شیڈول جاری کیا۔ اس میں بنگلادیش کے خلاف اس ٹیسٹ کا کوئی ذکر تک نہیں، البتہ آئندہ سال نومبر میں پاکستان ٹیم کو پڑوسی ملک کا دورہ کرنا ہے۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا میچ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی کو اس کا فیصلہ کرنا ہے جو اگلی میٹنگ میں متوقع ہے۔

پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ ملتوی ہونے والے میچز کے حوالے سے بورڈز بات چیت سے کوئی متفقہ فیصلہ کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں