سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ان کا سفر یادگار رہا۔
ٹم پین نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں، تاہم ٹیم پہلے ایلیمنیٹر میں حیدر آباد کنگز مین کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹم پین کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل کا یہ سفر بدقسمتی سے اختتام کو پہنچا، لیکن اس دوران شاندار لوگوں کے ساتھ بہترین وقت گزارنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس لیگ کے تجربے سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔
واضح رہے کہ پہلے ایلیمنیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا، جس کے بعد سلطانز کی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔