اسٹریٹ چائلڈ فٹبال عالمی کپ؛ پاکستان ٹیم کل میکسیکو روانہ ہوگی

ٹیم 30 ممالک کے درمیان5 سے 15 مئی تک کھیلے جانے والے اسٹریٹ چائلڈ عالمی  کپ ٹورنامنٹ 2026 میں شرکت کرے گی


زبیر نذیر خان April 30, 2026

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم جمعہ کو میکسیکو روانہ ہورہی ہے، جہاں وہ 30 ممالک کے درمیان5 سے 15 مئی تک کھیلے جانے والے اسٹریٹ چائلڈ عالمی  کپ ٹورنامنٹ 2026 میں شرکت کرے گی۔

ٹورنامنٹ میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہوگا،ٹورنامنٹ دنیا بھر میں سڑکوں سے جڑے بچوں کے حقوق، تحفظ اور شناخت کے لیے نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی تحریک ہے۔

کھیلوں کے ذریعے تعلیم اور سماجی تبدیلی کے لیے وقف تنظیم مسلم ہینڈ کے تحت عالمی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی  شرکت کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان  ٹیم نے قطر میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال عالمی  کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2022 میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا تھا۔