- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
انگلینڈ ٹیم کا متوقع دورہ پاکستان مستقبل کیلئے اہم قرار
لاہور: سابق کپتان وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف نے انگلینڈ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو مستقبل کے لیے اہم قرار دے دیا۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا بڑیک تھرو ہوگا۔ یہ سیریز نہ صرف مداحوں کے لیے دلچسپی کا سبب ہوگی بلکہ نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی بہت حوصلہ افزائی ہو گی۔
سابق کپتان نے کہا سیریز کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ ایک سال سے اس پر کام ہورہا تھا، اب مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جو بہت خوش آئند ہے۔
شاہد آفریدی کے مطابق یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک زبردست قدم ہوگا۔ بڑی ٹیموں کا یہاں آنا بہت ضروری ہے اس سے پاکستان کا تشخص بھی بڑھے گا، امید ہے کہ ای سی بی عملی طور پر بھی آگے بڑھتے ہوئے ٹیم یہاں دورے کے لیے بھیجے گا۔
سابق کپتان راشد لطیف کے نزدیک بھی انگلینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ سیریز پروگرام کے مطابق ہوتی ہے تو آسٹریلیا کے آنے کی راہ بھی ہموار ہوگی جس سے پاکستان کا امیچ بھی زیادہ بلند ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔