خاموشی سے کیمرے کو گھورنے والے ٹک ٹاکر کے 5 لاکھ فالوورز

ویب ڈیسک  بدھ 21 اکتوبر 2020
یہ صاحب کچھ نہیں کرتے، ہر ٹک ٹاک ویڈیو میں خاموشی سے کیمرے کو گھورے جاتے ہیں۔ (فوٹو: ٹک ٹاک)

یہ صاحب کچھ نہیں کرتے، ہر ٹک ٹاک ویڈیو میں خاموشی سے کیمرے کو گھورے جاتے ہیں۔ (فوٹو: ٹک ٹاک)

ویتنام: ٹک ٹاک پر عجیب عجیب حرکتیں کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں، لیکن ویت نام سے تعلق رکھنے والا ادھیڑ عمر آن تران تان (@anhtrantan) اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز میں کچھ نہیں کرتا… وہ نہ کوئی حرکت کرتا ہے اور نہ ہی کچھ بولتا ہے، بس خاموشی سے اپنے اسمارٹ فون کیمرے کو گھورتا رہتا ہے جبکہ پس منظر میں کوئی گانا بج رہا ہوتا ہے۔

اپنی اسی ’’ادا‘‘ کی وجہ سے وہ اتنا مقبول ہوگیا ہے کہ ٹک ٹاک پر اس کے فالوورز کی تعداد 5 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ اس کی ویڈیوز کو کروڑوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ یہی نہیں، بلکہ اس کی ویڈیوز کو اب تک 78 لاکھ لوگ پسند (لائک) بھی کرچکے ہیں۔

ٹک ٹاک پر آن تران تان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبولیت حاصل کرنے اور ’’انفلوئنسر‘‘ بننے کےلیے محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ میں صرف دوسروں سے ’’ہٹ کر‘‘ حماقتیں کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔