شاہد آفریدی کی اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 21 اکتوبر 2020
شاہد آفریدی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انہیں اتنی سمجھدار ، خیال رکھنے والی بیوی سے نوازا فوٹوٹوئٹر

شاہد آفریدی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انہیں اتنی سمجھدار ، خیال رکھنے والی بیوی سے نوازا فوٹوٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے۔ اس موقع  پر انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انہیں اتنی سمجھدار، خیال رکھنے والی بیوی سے نوازا جو ان کے بچوں کی بہترین ماں ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا آج بھی میرے شادی کی سالگرہ کو بھول جانے کے باوجود انہوں نے مجھے معاف کیا اور یہ میری اہلیہ کی خوبصورت خوبیوں میں سے ایک خوبی ہے، بہت بہت مبارک ہو۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ دو تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں وہ کیک کاٹ رہی ہیں اور دوسری تصویر میں شاہد آفریدی کو پھولوں کا گلدستہ دے رہی ہیں۔ تاہم دونوں تصاویر میں انہوں نے چہرے پر نقاب کر رکھا ہے۔

شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ کو خدا نے 5 خوبصورت بیٹیوں سے نوازا ہے جن کے ساتھ سابق کپتان اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ لیکن شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد بہت کم تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔