اسلام آباد فضائیہ میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسزسامنے آگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 22 اکتوبر 2020
طلبہ کو گھر پر رہ کر کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے: فوٹو: فائل

طلبہ کو گھر پر رہ کر کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: فضائیہ میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسزسامنے آگئے جس کے بعد کالج کوبند کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد فضائیہ میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسزسامنے آگئے، جس کے بعد انتظامیہ نے ایک ہفتے کیلئے کالج کوبند کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کالج میں یکم نومبرتک تدریسی عمل معطل رہے گا، طلبہ کوگھرپررہ کرکورونا ایس اوپیزپرعمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔