فواد چوہدری کا نیٹ فلکس پاکستانی ورژن لانچ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اکتوبر 2020
پیمرا کو کہا ہے کہ وہ مواد (کنٹینٹ) پر گائیڈ لائن تیار کرلے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی۔ فوٹو : فائل

پیمرا کو کہا ہے کہ وہ مواد (کنٹینٹ) پر گائیڈ لائن تیار کرلے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بہت جلد ملک میں نیٹ فلکس (پاکستانی ورژن) سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا پہلا OTT لانچ ہونے جا رہا ہے، (نیٹ فلکس کی طرز پر) ہم نے ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کرلیا ہے، پیمرا کو کہا ہے کہ وہ مواد (کنٹینٹ) پر گائیڈ لائن تیار کرلے، جیسے ہی پیمرا کی گائیڈ لائن ملتی ہے ہم نجی کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور OTT سروس شروع کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔