آخری میچ وننگ نوٹ پر ختم نہ کرنے پر مایوسی ہے ، بابراعظم

ویب ڈیسک  منگل 3 نومبر 2020
بابراعظم کو سیریز میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز دیا گیا

بابراعظم کو سیریز میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز دیا گیا

راولپنڈی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف تیسرا میچ نہ جیتنے پر مایوسی ہے۔

زمبابوے کے خلاف  راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بطور کپتان اپنی پہلی سنچری بنانے والے بابراعظم کو سیریز میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز دیا گیا۔ انہوں نے تیسرے ون ڈے میں 125 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں بیٹنگ میں شراکت داری کی ضرورت تھی لیکن ناکام رہے، کوشش ہوگی کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھا کھیل  پیش کرے۔

دوسری جانب زمبابوے کے بلیسنگ موزارابانی کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔