بھارتی پولیس اہلکار کو ’گبر سنگھ‘ بننا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک  منگل 17 نومبر 2020
بالی ووڈ کی مشہورومعروف فلم ’شعلے‘ میں امجد خان کے مشہورڈائیلاگ سے کون واقف نہیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی مشہورومعروف فلم ’شعلے‘ میں امجد خان کے مشہورڈائیلاگ سے کون واقف نہیں: فوٹو: فائل

بھوپال: بھارتی پولیس اہل کار کو ڈیوٹی کے دوران گبر سنگھ بننا مہنگا پڑگیا۔

بالی ووڈ کی مشہور و معروف فلم ’شعلے‘ میں امجد خان کے مشہور ڈائیلاگ سے کون واقف نہیں لیکن اس ڈائیلاگ کو بھارتی پولیس افسر نے اپنی ڈیوٹی کے دوران بول کر خود کے لیے مشکلات پیدا کرلیں۔

بھوپال کے قریب ضلع جابوا میں گشت کرتے ہوئے فلم شعلے کا نعرہ لگانے والے کلیان پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کی وڈیو وائرل ہوگئی جو اسپیکر پر فلم شعلے کا مشہور ڈائیلاگ ’سوجا بیٹے ورنہ گبرآجائے گا‘ کے بالکل جیسا ڈائیلاگ بولتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

پولیس افسرنے کہا کہ ’کلیان پور سے 50 کلومیٹر کی دوری پر جب بھی کوئی بچہ روتا ہے تو ماں کہتی ہے کہ چپ ہو جا بیٹا نہیں تو ڈانگی آجائے گا‘۔ پولیس ڈپارٹمنٹ نے اس بیان کی مذمت کی ہے اور حکام نے پولیس افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔