صدر ٹرمپ نومنتخب جوبائیڈن کو اقتدار منتقلی پر رضامند

ویب ڈیسک  منگل 24 نومبر 2020
امریکی جنرل ایڈمنسٹریشن نے جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ کے فیصلے سے آگاہ کردیا، فوٹو : فائل

امریکی جنرل ایڈمنسٹریشن نے جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ کے فیصلے سے آگاہ کردیا، فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے کامیاب امیدوار جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس انتطامیہ نے ضروری کارروائی کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن میں شکست کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دینے اور مخالف جماعت پر الیکشن چرانے کا الزام عائد کرکے عدالت سے رجوع کرنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جوبائیڈن کو اقتدار منتقلی پر رضامند ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ شکست تسلیم کرنے سے انکاری، قائل کرنے کیلئے داماد کی ملاقات

امریکی جنرل سروس ایڈمنسٹریشن نے صدر ٹرمپ کی اقتدار منتقلی کے عمل پر رضامندی کے اظہار سے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب اقتدار کی منتقلی کا عمل باضابطہ طور پر شروع کیا جا سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : جوبائیڈن نے اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کا فیصلہ کرلیا

صدر ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں اپنی شکست کو تا حال اعلانیہ قبول نہیں کیا ہے تاہم اقتدار کی منتقلی کے عمل کے آغاز سے ثابت ہوتا ہے کہ پہلی بار صدر ٹرمپ کی شکست کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ کا الیکشن میں شکست تسلیم نہ کرنا شرمناک ہے، جوبائیڈن 

قبل ازیں صدر ٹرمپ اقتدار کی منتقلی کے لیے رضامند نظر نہیں آتے تھے اور نہ ہی انہوں نے جوبائیڈن کو جیت کی مبارکباد دی تھی لیکن اب لگتا ہے کہ انہیں راضی کرنے کی ان کے اہل خانہ اور دوستوں کی کوششیں بآور ثابت ہوگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔