شاہد آفریدی نوجوان کرکٹرز کیلیے ’سپرمین‘ بننے کے خواہاں

کامل احسان  اتوار 29 نومبر 2020
اگر آپ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں تو پھر سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، آفریدی ۔ فوٹو: فائل

اگر آپ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں تو پھر سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، آفریدی ۔ فوٹو: فائل

کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نوجوان کرکٹرز کیلیے ’سپرمین‘ بننے کے خواہاں ہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جافنا اسٹالینز کے خلاف جمعے کو صرف 23 بالز پر 6 چھکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کیے تھے۔

بعد ازاں آفریدی نے کہا کہ اگر آپ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں تو پھر سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، چونکہ میں نوجوانوں کے ساتھ کھیل رہا ہوں، اس لیے اس عمر میں ان کیلیے سپرمین بننا چاہتا ہوں، اچھی بات یہ ہے کہ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سخت محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔