آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی متاثر

ویب ڈیسک  منگل 1 دسمبر 2020
ملتان جلسے میں عوامی سطح پر آصفہ بھٹو زرداری کو بے حد پزیرائی ملی۔ فوٹو : فائل

ملتان جلسے میں عوامی سطح پر آصفہ بھٹو زرداری کو بے حد پزیرائی ملی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری نے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی متاثر کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو مرحومہ کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پنجاب سے سیاست کا آغاز کیا، ملتان میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے خطاب کیا اور اس دوران وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، جلسے میں عوامی سطح پر انہیں بے حد پزیرائی بھی ملی۔

آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری نے تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بے حد متاثر کیا ہے۔ ٹوئٹر پر علی ترین نے آصفہ بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو زرداری بہت زبردست ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔