پشاورمیں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند 138 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  منگل 1 دسمبر 2020
15 سے 29 نومبرتک کورونا پازیٹیو آنے والے طلبہ کوداخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی، ذرائع: فوٹو: فائل

15 سے 29 نومبرتک کورونا پازیٹیو آنے والے طلبہ کوداخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی، ذرائع: فوٹو: فائل

 پشاور: میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند 138 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کیلئے 47 سینٹرزمیں طلبہ نے حصہ لیا، ٹیسٹ میں 1 لاکھ 25 ہزارطلبہ نے رجسٹریشن کی۔ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند 138 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پی ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے 29 نومبرتک کورونا پازیٹیو آنے والے طلبہ کوداخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستان میڈیکل کمیشن کا متاثرہ طلبہ کیلئے 13 دسمبرکواسپیشل انٹری ٹیسٹ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متاثرہ طلبہ کوپی ایم سی کوآگاہ کرنے اوراپنے ناموں کے اندراج کی ہدایت کی گئی ہے۔  29 نومبرکو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 10 روزمیں کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔