نیو کراچی میں گھر میں سلنڈر دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 3 دسمبر 2020
گھر میں گیس بھر گئی تھی، ناشتے کے لیے آگ لگائی تو دھماکا ہوگیا، ریسکیو حکام ۔ فوٹو : فائل

گھر میں گیس بھر گئی تھی، ناشتے کے لیے آگ لگائی تو دھماکا ہوگیا، ریسکیو حکام ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: نیو کراچی دعا چوک کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ دیگر بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔       

نیو کراچی کے علاقے دعا چوک کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ بحق جب کہ دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو باہر نکالا اورعباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس بھر گئی تھی، ناشتے کے لیے آگ لگائی تو دھماکا ہوگیا جب کہ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام زخمی جُھلسے ہوئے ہیں لہذا عباسی شہید اسپتال میں مزید علاج ممکن نہیں، تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔