شہزادہ چارلس کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ پاک برطانیہ تعلقات پر گفتگو

وزیراعظم اور شہزادہ چارلس نے مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پراتفاق کیا


ویب ڈیسک December 03, 2020
وزیراعظم اور شہزادہ چارلس نے مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پراتفاق کیا

پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پاکستان اوربرطانیہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ہے۔

برطانوی سفارتخانہ کے مطابق پرنس آف ویلز کی جانب سے کورونا کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کی گئی، پرنس چارلس نے کہا کہ وبائی امراض کے دوران برطانیہ پاکستان میں ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کررہا ہے.

ٹیلیفونک رابطے کے دوران مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پراتفاق کیا گیا جب کہ شہزادہ چارلس نے وزیراعظم سے کہا کہ برطانیہ اگلے سال سی او پی 26 کی میزبانی کرے گا۔

پرنس آف ویلز نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے کی حمایت کرتا ہے۔