مشکوک ٹرانزیکشن کیس آصف زرداری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

ضیاء الدین اسپتال میں 22 نومبر سے داخل ہوں اور طبعیت خرابی کی وجہ سے کل عدالت حاضر نہیں ہو سکتا، سابق صدر


ویب ڈیسک December 07, 2020
آصف علی زرداری نے آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے

مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال سنبھل نہ سکی اور انہوں نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی ہے۔

سابق صدر نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ ضیاء الدین اسپتال میں 22 نومبر سے داخل ہوں اور طبعیت خرابی کی وجہ سے کل عدالت حاضر نہیں ہو سکتا، عدالت سے استدعا ہے ک طبی بنیاد پر حاضری سے استثنی دی جائے، درخواست کے ساتھ آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر ہے، اور جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کریں گے۔