اردو کا لفظ ’اچھا‘ کیمبرج ڈکشنری میں شامل   

ڈکشنری میں لفظ ’اچھا‘ کا مطلب حیران یا خوشی کا اظہار کرنے کے معنیٰ میں لیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 07, 2020
ڈکشنری میں لفظ ’اچھا‘ کا مطلب حیران یا خوشی کا اظہار کرنے کے معنیٰ میں لیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: کیمبرج ڈکشنری نے روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والا لفظ 'اچھا' کو اپنی ڈکشنری میں شامل کرلیا ہے۔

یقینی طور پر پاکستان میں عوام دن میں متعدد بار لفظ 'اچھا' کا استعمال کرتے ہوں گے، کبھی کوئی نصیحت کرے تو فوراً سے کہہ دیا جاتا ہے کہ 'اچھا' کوئی واقعہ بیان کیا جائے تو سننے والا اس میں بھی متعدد بار لفظ 'اچھا' کا استعمال کرتا ہے لیکن اب کیمبرج نے لفظ 'اچھا' کو اپنی ڈکشنری میں شامل کرلیا ہے، ڈکشنری میں اس لفظ کا مطلب حیران یا خوشی کا اظہار کرنے کے معنیٰ میں استعمال کیا گیا ہے۔

کیمبرج ڈکشنری کی جانب سے لفظ 'کورنٹائین' (قرنطینہ) کو سال 2020 کا لفظ قرار دیا ہے، کیمبرج کے مطابق 'کورنٹائین' کو تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔