پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی کی فراہمی بند

طلب و رسد کے توازن اور گھریلو صارفین کو بلا تعطل فراہمی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا، سوئی ناردن گیس


ویب ڈیسک December 12, 2020
پنجاب اور کے پی کے میں سی این جی پمس کو گیس فراہم نہیں خیا جائے گا، ایس این ایل جی(فوٹو، فائل)

ANKARA: پنجاب اور خیبر پختون خوا میں آئندہ 24 گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوئی نادرن گیس نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے گیس فراہمی معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک گیس فراہمی معطل رہے گی۔

جاری کردہ بیان کے مطابق گیس کی طلب و رسد کو متوازن رکھنے اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔