ڈرامہ کی ڈیمانڈ ہے تو تھپڑ کھانے میں مجھے کوئی اعتراض نہیں انوشے عباسی

دوسری انڈسٹری میں تو اداکار خون خرابہ کرنے اور اس سے بھی زیادہ تشدد بھرے کردار ادا کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں


ویب ڈیسک December 18, 2020
دوسری انڈسٹری میں تو اداکار خون خرابہ کرنے اور اس سے بھی زیادہ تشدد بھرے کردار ادا کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں (فوٹو: فائل)

اداکارہ انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ اگر کسی ڈرامہ کے اسکرپٹ میں تھپڑ کھانا لکھا ہے تو مجھے ایسے ڈرامے کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔

ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ ڈراموں میں خواتین کو تھپڑ مارنا معمول بن گیا ہے یہاں تک کہ تشدد دکھانا بھی عام سا سمجھا جاتا ہے کیا ایسے اسکرپٹ دیکھ کر اداکاروں کو ڈرامہ کرنے پر کوکوئی اعتراض نہیں ہوتا ؟

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انوشے عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ تھپڑ کھانے پر کسی اداکار کو کوئی مسٔلہ ہونا چاہیے کیوں کہ دوسری انڈسٹری میں تو لوگ دوسروں کا قتل، سر پھوڑنا یہاں تک کہ گولی کھانے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ دوسری انڈسٹری میں تو اداکار خون خرابہ کرنے اور اس سے بھی زیادہ تشدد بھرے کردار ادا کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں جسے لوگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں لیکن کبھی شکایت نہیں کرتے۔

انوشے عباسی نے تھپڑ کھانے کی مزید وضاحت پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تھپڑ کھانا ڈرامے کے اسکرپٹ کی ڈیمانڈ ہے تو ایک دو تھپڑ کھانے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔