وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیراعلیٰ نے تمام سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا


ویب ڈیسک December 21, 2020
عثمان بزدار نے سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کر دیں ،ذرائع ایوان وزیراعلیٰ آفس۔ فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طبیعت ناساز ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جس کی رپورٹ کے مطابق ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق عثمان بزدار میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے گذشتہ رات نمونہ لیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے رپورٹ آنے سے قبل ہی تمام سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔