139 چالانوں والی نادہندہ موٹر سائیکل پکڑی گئی

موٹرسائیکل مالک کے ذمے مجموعی واجب الادا رقم 27 ہزار 800 روپے ہیں، ترجمان ٹریفک پولیس


ویب ڈیسک December 21, 2020
موٹرسائیکل مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 27 ہزار 800 روپے ہے۔فوٹو:ایکسپریس

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ڈی ایچ اے فیز 5 کے قریب ٹریفک وارڈن نے 139 چالانوں والی نادہندہ موٹرسائیکل پکڑلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سیف سٹیز اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، اور اسی کارروائی کے دوران لاہور میں 139 چالانوں والی نادہندہ موٹر سائیکل پکڑی گئی۔



ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے ڈی ایچ اے فیز 5 کے قریب ٹریفک وارڈن نے موٹرسائیکل کو پکڑا اور اتھارٹی کی نشاندہی پرڈولفن پولیس نے موٹرسائیکل کوتھانہ ڈیفنس بی میں بند کروا دیا، موٹرسائیکل مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 27 ہزار 800 روپے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 یا زائد ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔