معروف صحافی عبد الحمید چھاپرا سپردخاک

مرحوم عبدالحمید چھاپرا کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز عصر ادا کی گئی۔


Staff Reporter December 24, 2020
مرحوم عبدالحمید چھاپرا کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ فوٹو : فائل

ملک کے معروف صحافی ٹریڈ یونین رہنما اورکراچی پریس کلب کے سابق صدر عبدالحمید چھاپرا کو صفوراگوٹھ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

مرحوم عبدالحمید چھاپرا کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز عصر ادا کی گئی جس میں مرحوم کے اہل خانہ، عزیز واقارب، پی ایف یو جے، کے یوجے، کراچی پریس کلب کے عہدیداروں، سیاسی وسماجی، مزدور تنظیموں کے رہنمائوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دریں اثنا عبدالحمید چھاپرا کے انتقال پرایسوسی ایشن آف کراچی اسائمنٹ ایڈیٹرز (اکائی) نے افسوس کا اظہارکیا ہے، اپنے بیان میں کہا کہ عبدالحمید چھاپرا کے انتقال سے جو خلا پاکستانی صحافت میں پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا۔