حریم شاہ نے اب لوگوں کو سستے پلاٹ بھی بیچنا شروع کردئیے

ویب ڈیسک  جمعرات 24 دسمبر 2020
حریم شاہ نےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی گزارش کی وہ اس منصوبے میں ان کا ساتھ دیں۔

حریم شاہ نےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی گزارش کی وہ اس منصوبے میں ان کا ساتھ دیں۔

کراچی: سوشل میڈیا پر لوگ حریم شاہ کے کراچی میں سستے پلاٹس کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

چند روز قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی والوں کے لیے سستے پلاٹس کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ منصوبہ ان غریب لوگوں کے لیے شروع کیا ہے جو ایک عرصے سے اپنی چھت کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن اپنے اس خواب کی تعبیر حاصل نہیں کرپارہے۔ حریم شاہ 100 گز کا پلاٹ صرف 3 لاکھ روپے میں دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پریس ریلیز میں حریم شاہ نے موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے، عمران خان نے غریب آدمی کو اپنے گھر کے خواب دکھائے لیکن اس خواب کی تعبیر غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی گزارش کی وہ اس منصوبے میں ان کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شیخ رشید کو ’ بھائی‘ قرار دے دیا

تاہم سوشل میڈیا پر  حریم شاہ کے اس منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا جارہا ہے حریم شاہ ٹاؤن میں کون کون رہنا پسند کرے گا؟ امتیاز نامی شخص نے حریم شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ٹک ٹاک کی سستی شہرت کے بعد نوجوانوں کے لیے سستی بستی اسکیم شروع کرکے نوجوانوں کو اکٹھا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے  تاکہ وہ مزید جگہوں پر بھٹکنے سے بچ سکیں۔

ریحانہ کوثر نامی خاتون کا کہنا ہے یہ کیا گڑبڑ گھوٹالا ہے یہ کوئی ڈبل شاہ جیسا فراڈ لگ رہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔