شہزاد رائے طیارے میں سماجی فاصلہ نہ ہونے پر پی آئی اے انتظامیہ پر برہم

سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ادارے کی بنائی ہوئی کوئی حکمت عملی ہے بھی یا نہیں، شہزاد رائے


ویب ڈیسک December 25, 2020
سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ادارے کی بنائی ہوئی کوئی حکمت عملی ہے بھی یا نہیں؟ گلوکار (فوٹو: فائل)

گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے پی آئی اے کے جہاز میں سماجی فاصلہ نہ ہونے پر انتظامیہ پر بھڑک اُٹھے۔

اپنے ٹویٹ میں شہزاد رائے نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماضی میں طیارے کی درمیان والی سیٹوں کو سماجی فاصلے کے تحت خالی رکھا جاتا تھا لیکن آج ایسی کوئی صورتحال نظر نہ آئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 300 میں سفر کیا تو جہاز مکمل طور پر لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ ساتھ ہی شہزاد رائے نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ادارے کی بنائی ہوئی کوئی حکمت عملی ہے بھی یا نہیں۔



واضح رہے کہ شہزاد رائے گلوکار کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بھرپور کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ بالخصوص سرکاری اسکولوں میں بہتر نظام تعلیم اور تعلیم کے فروغ کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔