- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- ملکی معاشی صورتحال اجتماعی کوششوں سے بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
وسطی افریقی جمہوریہ میں فوجی قافلے پر حملہ، اقوام متحدہ کے 3 پیس میکرز ہلاک
ہانگوئی: وسطی افریقی جمہوریہ میں انتخابات کی تیاری کے لیے جانے والے اقوام متحدہ کے 3 امن رضاکاروں کو ایک حملے میں قتل کردیا گیا جب کہ 2 پیس میکرز شدید زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برونڈی سے انتخابات کے عمل میں حصہ لینے کے لیے ’سینٹرل افریقین ری پبلک‘ جانے والے اقوام متحدہ کے 3 امن رضاکاروں کو بیدری سے قتل کردیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں امن رضاکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ملک کی فوج کے ہمراہ جارہے تھے۔ حملے میں 2 امن رضاکار زخمی بھی ہوئے۔
ملکی فوج پر حملے میں اقوام متحدہ کے امن رضاکاروں کے قتل کے باوجود صدر فوسطین آرچینج تواڈیرا نے اپوزیشن اور عسکری اتحاد کے انتخابات معطل کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سینٹرل افریقن ری پبلک میں کل بروز اتوار صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں تاہم حکومت مخالف مسلح گروپس اور علیحدگی پسندوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اپوزیشن نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔