وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کرک میں جلائے گئے مندرکی دوبارہ تعمیر کا اعلان

مندر کی جلد تعمیر کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے ہیں، وزیراعلیٰ محمود خان


ویب ڈیسک January 01, 2021
مندر کی جلد تعمیر کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے ہیں، وزیراعلیٰ محمود خان۔ فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کرک کے علاقہ ٹیری میں جلائے گئے مندر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلٰی خیبرپختون خوا محمود خان نے کرک میں جلائے گئے مندر کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مندر کی دوبارہ اور جلد تعمیر کو یقینی بنائے گی، اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں جائے گی، واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے، جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرک میں مشتعل افراد نے مندر مسمار کردیا

دوسری جانب وزیراعلی کے پی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کرک ٹیری میں جلائے گئے مندر کا معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر یہاں آئے ہیں، چند شرپسند عناصر کی وجہ سے ہندو اور مسلمانوں کا بھائی چارہ خراب نہیں ہونے دیں گے، یہ ہندوستان نہیں، بلکہ پاکستان ہے، یہاں پر قانون کے مطابق انصاف ہوگا، اور شر پسند عناصر کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

 

مقبول خبریں