پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہینری اسکواڈ میں شامل

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 1 جنوری 2021
نیل ویگنر شاہین آفریدی کی یارکر پر پاؤں کا انگوٹھا فریکچر کروا بیٹھے تھے

نیل ویگنر شاہین آفریدی کی یارکر پر پاؤں کا انگوٹھا فریکچر کروا بیٹھے تھے

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے نیوزی لینڈ نے نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہینری کو سکواڈ میں شامل کر لیا۔

تجربہ کار پیسر نے میزبان اے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کیخلاف 4روزہ میچ میں 53 رنز دے کر 6 شکار کیے تھے۔

یاد رہے کہ نیل ویگنر مانگونئی ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی یارکر پر پاؤں کا انگوٹھا فریکچر کروا بیٹھے تھے،اس کے باوجود بولنگ کرتے رہے،نیوزی لینڈ کرکٹ کی میڈیکل ٹیم کے مطابق پیسر کی فٹنس کی مکمل بحالی میں 6 ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔