کامیڈین بھارتی سنگھ کا پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کیلئے پیغام

ویب ڈیسک  اتوار 3 جنوری 2021
احمد آج آپ کی سالگرہ ہے آپ کی عمر بہت لمبی ہو آپ ہمیشہ صحت مند رہو، بھارتی سنگھ فوٹوفائل

احمد آج آپ کی سالگرہ ہے آپ کی عمر بہت لمبی ہو آپ ہمیشہ صحت مند رہو، بھارتی سنگھ فوٹوفائل

کراچی: بھارت کی معروف کامیڈی اسٹار بھارتی سنگھ نے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے ایک خوبصورت ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

بھارتی سنگھ نے ویڈیو میں سب سے پہلے احمد شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور پھر احمد شاہ کی ویڈیو کی تعریف کی جو انہوں نے بھارتی سنگھ کو بنا کر بھیجی تھی۔ بھارتی سنگھ نے مزید کہا احمد میں آپ سے ملنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں انشااللہ ہم بہت جلد ملیں گے۔ میں آپ سے مل کر آپ کو بہت زیادہ پیار کرنا چاہتی ہوں۔

بھارتی سنگھ نے مزید کہا احمد آج آپ کی سالگرہ ہے آپ کی عمر بہت لمبی ہو آپ ہمیشہ صحت مند رہواور سب کا پیار پاتے رہو۔

احمد شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز بھارتی سنگھ کی یہ ویڈیو شیئر کی گئی اور احمد نے بھارتی سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی بھی ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد کے دیوانے

یاد رہے ننھا سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ جتنا مقبول پاکستان میں ہے اتنا ہی مقبول بھارت میں بھی ہے۔ بھارتی سنگھ اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ تو اکثر احمد شاہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ جب کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بھی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ احمد شاہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو ’’اوئے پیچھے تو دیکھو‘‘ پر ایکٹ کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔